What is Den according to Islam?

Muhammad  saleem
0

دین

اسلام کے مطابق دین کیا ہے

دین دان کا مصدر ہے جس کا مطلب ہے مالک ہونا, غلام بننا قریب ہونا وغیرہ وغیرہ

قرآن مجید میں بھی مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے
اگر غور کریں . تو یہ لفظ چار ہیں
    
پہلا - جزا, سزا فیصلہ اور محاسبہ
دوسرا:اطاعت کرنا یا سر تسلیم خم کرنا
تیسرا:مذہب طریقہ مسلک  اور دستور زندگی 
چوتھا:غلبہ و تسلط  
اسلام کے مطابق دین ہے

.اللہ تعالی قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا
سورۃ اَلْمَاعُوْن
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِ(1)
ترجمہ: 
بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے ۔
( کنزالایمان)

سورۃ اَلْاِنْفِطَار
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ(17)
ترجمہ: 
 اور تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن 
( کنزالایمان)

سورۃ اَلزُّمَر
 فَاعْبُدِ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَ(2)
ترجمہ: 
پس تم دین کو اس کے لئے خاص کر کے پکارو
لَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُؕ- (3)
ترجمہ:
یاد رکھو دین خالصتاً اللہ ہی کے لئے ہے

ان آیات کی روشنی میں دین کی وضاحت کی جا سکتی ہے .کہ اللہ تعالی کی حاکمیت غلبے اور تسلط  کو تسلیم کر کے اس کی اطاعت اور فرمانبرداری قبول کی جائےاور دین خالصتان کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حاکمیت ,فرماں روا ئی میں اللہ کے سوا کسی کو شریک نہ کیا جائے
مذہب طریقہ مسلک دستور زندگی  ( دین کے بارے میں ), کے بارے میں ہم مندرجہ ذیل آیات کا مطالعہ کرکے اس پر تکبر کرتے ہیں

سورۃ يُوْسُف
اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ-اَمَرَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُؕ-ذٰلِكَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ(40)
ترجمہ: 
حکمرانی اللہ کسی کو کسی کی نہیں ہے ہے اسی کا فرمان ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو کرو یہی اور مضبوط دین (طریقہ) ہے

سورۃ اَلشُّوْرٰی

اَمْ لَهُمْ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُؕ-وَ لَوْ لَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَقُضِیَ بَیْنَهُمْؕ-وَ اِنَّ الظّٰلِمِیْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(21
ترجمہ: کنزالایمان
یا ان کے لیے کچھ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لیے وہ دین نکال دیا ہے کہ اللہ نے اس کی اجازت نہ دی اور اگر ایک فیصلہ کا وعدہ نہ ہوتا تو یہیں ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور بیشک ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔

سورۃ اٰلِ عِمْرَان
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫
ترجمہ: کنزالایمان
بیشک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے

سورۃ اَلْكَافِرُوْن
لَكُمْ دِیْنُكُمْ وَ لِیَ دِیْنِ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
تمہیں تمہارا دین اور مجھے میرا دین ۔

قرآن مجید میں دین کے لئے جامعہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے
دین سے مراد ایک ایسا نظام زندگی جس میں حاکمیت صرف اللہ تعالی کی ہو اور سر تسلیم خم صرف اللہ تعالی کے لیے ہوں
اور طرز زندگی پر اللہ تعالی کی نافرمانی کرنے پر ذلت و خواری  اور روز آخرت میں رسوائی کا خوف طاری ہو 
قرب الہی اور جزا کے دن پر امید ہوں اور اس کے لیے کوشاں ہوں
اس لحاظ سے لفظ دین پوری نظام حیات پر حاوی ہو جاتا ہے

دین کی تعریف 
حضرت امام ابوحنیفہ کے نزدیک
 (دین کا اطلاق ایمان ,اسلام اور جملہ شریعہ پر ہوتا ہے)

یعنی اللہ کا بتایا ہوا وہ راستہ جو بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہو ہو نیز اللہ کا مقرر کردہ وہ دستور حیات ہے
جو بنی نو انسان اصحاب عقل و فکر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش کردہ لائحہ عمل  کو قبول کرنے کی دعوت دیتا ہے.

لفظ دین لغت کے اعتبار سے اسم مذکر ہے  اس کے معنی ہیں مذہب, منسلک ہونا اور نظام زندگی کے ہیں


یوم الدین:روزے جزا اور بدلے کا دن-
    ان الدین:اسلام اللہ کا پسندیدہ دین ہے-

اللہ کے ساتھ کسی اور شرک کی آمیزش نہ کی جائے انسان کا ہر رخ اللہ تعالی کے تابع ہوں
قرآن حکیم میں لفظ دین پورے نظام زندگی کی نمائندگی کرتا ہے جس کے اجزائے ترکیبی چار ہیں جو کہ درج ذیل ہیں

ایم اے ایف سلیم کی میز سے۔

Laylat al-Nasf from Sha'ban.


Click on the image and continue reading what is 
Laylat al-Nasf from Sha'ban.March 18, 2022


The real journey of Miraj. Which has an effect.

Click on the image and continue reading ...February 28, 2022.






Tags

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)